3 جنوری، 2016، 9:56 PM

پاکستان کے کئی شہروں میں شیخ نمرکی سزائے موت کے خلاف مظاہرے

پاکستان کے کئی شہروں میں شیخ نمرکی سزائے موت کے خلاف مظاہرے

سعودی عرب کے جاہل اور نادان حکام کے ہاتھوں سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ نمرباقر النمر کو سزائے موت دینے پر پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین نے آل سعود کو امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جاہل اور نادان حکام کے ہاتھوں سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ نمرباقر النمر کو سزائے موت دینے پر پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین نے آل سعود کو امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ قراردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل اعلان کیا تھا کہ  سعودی عرب نے شیخ نمر  کو 46 دیگر افراد کے ہمراہ سزائے موت دی ۔ ایران اور عراق کی اعلیٰ مذہبی اور سیاسی  قیادت نے سعودی اقدام کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور کہا کہ اس کے سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ ادھر سنی اور شیعہ علماء نے بھی متفقہ طور پر سعودی عرب کے اقدامات کو تعصب اور عرب جاہلیت پر مبنی قراردیتے ہوئے سعودی حکام کی مذمت کی۔ اتوار کو پاکستان کے مختلف شہروں میں پر امن احتجاج کے دوران سعودی عرب کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے ریاض کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔لاہور میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئےشیخ  نمر کی سزائے موت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسی طرح، کراچی میں بھی ہزاروں افراد نے سعودی شاہی خاندان کے خلاف نعرے بازی کی۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ،کوئٹہ اور صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی احتجاج ہوا۔

News ID 1860799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha